• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شیرشاہ گلبائی چورنگی کے قریب ٹریلر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ٹریلر اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا 14ٹن لنڈے کا کپڑاجل کر خاکستر ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ گلبائی پل کے قریب فیکٹری سے لنڈے کے کپڑ ے ٹریلر پر لوڈ کرنے کے دوران کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹریلرکوبھیلپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نےموقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے میںآگ پر قابو پالیا۔

تازہ ترین