• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک پر حادثات کی ذمہ داری عوامی مؤقف کی تائید ہے،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت اور ناقص نظام کے باعث کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات پر نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 5کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے اور بجلی کے ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور اس میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت اس عوامی موقف کی تائید ہے کہ کے الیکٹرک مجرم ہے اس لئے اصولی طور پر اسے جرم کی سزا ملنی چاہیے، صرف 5کروڑ روپے جرمانہ نہیں بلکہ تمام لواحقین کو 5کروڑ روپے فی کس ادا کیے جانے چاہئیں، نیپرا کی ابتدائی رپورٹ میں بھی 35میں سے 19اموات کی ذمہ داری براہ راست کے الیکٹرک پر عائدکی گئی تھی،ایک انسانی جان بھی بہت قیمتی ہوتی ہے 19انسانی جانوں کے ضیاع پر 5کروڑ روپے جرمانہ اور نظام بہتر کرنے کی ہدایت بروقت اور درست ہے۔
تازہ ترین