• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال پر وکلا کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، شرجیل ملک

لندن (پ ر ) صدر پاکستان تحریک انصاف برطانیہ شرجیل ملک نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی لاہور میں وکلا کی جانب سے پرتشدد ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتے اور ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر حملہ اور توڑ پھوڑ غیر انسانی اور شرمناک حرکت ہے۔ آئین وقانون ہر پاکستانی کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے لیکن بظاہر ایک انتہائی غیر سنجیدہ تنازع کو بنیاد بنا کر ایک ہسپتال پر باقاعدہ دھاوا بولا گیا، توڑ پھوڑ کی گئی ، لوگوں کو ہراساں کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے متعدد مریض جان سے چلے گئے اس کی براہ راست ذمہ داری ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین پر عائد ہوتی ہے۔ صوبائی وزیر اور انتظامیہ کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس شرمناک واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عدالتی نظام ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی رعایت نہیں برتے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بار کونسل اور وکلا برادری کے وہ ممبران جو اس قابل مذمت ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں تھے ہسپتال پر دھاوا بولنے والے افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث جانی نقصان اٹھانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ متاثرین کے غم میں شریک ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تازہ ترین