• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانامحمدعثمان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ترکی کے صدر مقرر

لندن ( پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمدباجوہ کی تجویزاوربرطانیہ کے صدراقبال سندھو کی تائید کے بعد سیاسی،سماجی اورکاروباری شخصیت رانامحمدعثمان کی ترک معاشرے میں انسانی اقدار کی آبیاری اور انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے گرانقدرخدمات کودیکھتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ترکی کا صدر مقرر کیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمدباجوہ نے رانامحمدعثمان کانام تجویز کیا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے رانا محمدعثمان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ترکی کے صدر رانامحمدعثمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانوں کے بنیادی حقوق بارے ضابطہ اخلاق پرمزید کام کرنے اوراسے موثربنانے کی ضرورت ہے ۔کشمیری ،فلسطینی اورروہنگیامسلمانوں کے حقوق کی پامالی نے اقوام متحدہ کے چارٹرکوایک مذاق بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناروے طرز کے واقعات انسانیت کیلئے زہرقاتل ہیں، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ انسانیت اورآدمیت کے تقدس پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔
تازہ ترین