• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے عالمی دن پر اقوام متحدہ اپنا محاسبہ کرے،سردار احمد جمال

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری مالیات سردار احمد جمال یاسر ایڈووکیٹ نے اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کے دن کے موقع پر کہاکہ اقوام متحدہ اپنامحاسبہ کرے، اس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید اقتصادی وسفارتی پابندیاں عائد کیوں نہیں کیں ۔ اقوام متحدہ نے مسلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیری خواتین کی بے حرمتی کر چکی ہے ۔ کشمیر میں ساری قیادت گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہے، بھارت کی قابض انتظامیہ نے خوراک ادویات،انٹرنیٹ سروس اور اخبارات کی اشاعت پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل کے مستقل ممبر ممالک کی خاموشی بھارت نوازی ہے۔ ان حالات میں اقوام متحدہ کی از سرنو تشکیل کی ضرورت کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ آج اقوام متحدہ اپنےضمیر کی مجرم ہے۔آج 70 سال گزر چکے ہیں اقوام متحدہ نے کشمیر میں کشمیر یوں کے تحفظ کےلئے امن آرمی تعینات کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا اج اقوام متحدہ اور نیٹو نے عالمی مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسلہ قرار دے کر حقائق کو نظر انداز کیا ہے، ،سردار احمد جمال یاسر ایڈووکیٹ نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی حمایت کی کہ قانون بنایا جائے کہ ایسے افرادپر پابندی عائد کی جائے وہ عدالتی مقدمات سے بری ہونے تک اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نےکہا کہ سٹوڈنٹس یونینز غیر سیاسی بنیادوں پر ہونی چاہئیں ۔ 
تازہ ترین