• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفوک میں برڈ فلو کی تصدیق 27000 چکن تلف کیے جائیں گے

لندن (پی اے) سفوک میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد 27000 چکن تلف کر دیئے جائیں گے۔ ڈپارٹمنٹ فار انوائرمنٹ فوڈ ایڈ رورل افیئرز (ڈیفرا) نے کہا ہے کہ متعدد پرندوں میں برڈ فلو اوین کے سٹرین پائے گئے تھے۔ جس کے بعد تمام 27000 چکن تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈیفرا نے ایتھلنگٹن کے قریب متاثرہ فارم کے ارد گرد ایک کومیٹر کا انکلوژن زون قائم کر دیا ہے۔ تاکہ بیماری کے پھیلائو کو کم سے کم کیا جاسکے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ڈاکٹر گیون ڈبریرا نے کہا کہ عوام کی صحت کو ا س سے معمولی خطرات ہیں۔ فوڈ سٹینڈرڈز ایجنسی نے کہا کہ پولٹری پروڈکٹس بشمول انڈوں کو اگر اچھی طرح سے پکایا جائے تو پھر اس سے کوئی سیفٹی خطرات نہیں ہیں۔ اس کمرشل فارم میں لو پیتھوجینک ایوین سٹرین کی نشاندہی ہوئی تھی۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کے پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر گیون نے کہا کہ ایوین فلو (جسے اکثر برڈ فلو کہا جاتا ہے) بنیادی طور پر پرندوں کی بیماری ہے اور اس سے عام لوگوں کی صحت کو خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتیاط کے طور پر ہم ایسے لوگوں کو صحت سے متعلق مشورے اور اینٹی وائرلز آفر کر رہے ہیں، جن کا متاثرہ پرندوں سے رابطہ تھا اور یہ ایک سٹینڈرڈ پریکٹس ہے۔ اس بیماری کی آئوٹ بریک کا پتہ لگانے کیلئے انویسٹی گیشن جاری ہے۔ چیف ویٹرنری آفیسر کرسٹین مڈلمس نے کہا کہ برڈ کیپرز کو بیماری کی کسی بھی علامت کے حوالے سے چوکنا رہنا چاہئے اور پرندوں میں مشتبہ بیماری کی فوری طور پر رپورٹ کرنی چاہئے اور انہیں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ وہ پرمسس میں اچھی بائیو سیکورٹی کو برقرار رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بیماری کے پھیلائو سے متعلق شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اس سٹرین کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدام کر کے اسے ختم کیا جاسکے۔ 2017 میں 23000 چکن ذبح کر دیئے گئے تھے۔
تازہ ترین