• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند مودی حکومت مسلمانوں سے انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، فیصل محمود

مانچسٹر(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے بھارتی پارلیمینٹ میں ایک اور متنازع بل پاس ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند مودی حکومت مسلمانوں سے انتقام میں اندھی ہو چکی ہے پہلے انہوں مقبوضہ کشمیر پر آئینی وار کرتے ہوئے اس کے اسٹیٹس کو تبدیل کیا اور وادی کو نو گو ایریا بنا دیااور اب دنیا کی نظروں میں دھول جھونکتے ہوئےمسلمانوں پر ایک اور وار کر دیا گیا ہم اس متنازع بل کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عظیم لیڈر دوراندیش ہوتا ہے جیسے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح تھے۔ بانی پاکستان نے RSS اور موجودہ انتہا پسند بی جے پی مودی حکومت کی سوچ 80 برس پہلے ہی بھانپ لی تھی یہی وجہ ھے انہوں نےاس وقت بھارت کا وزیر اعظم بننے کے بجائے تقسیم ہند کو فوقیت دی اور ایک علیحدہ وطن حاصل کیا اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان کا مسلمان اور تمام اپوزیشن جماعتیں بھی اس متنازع بل کی شدید مخالفت کر رہی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ اس سے ہندوستان کے مزید ٹکڑے ہو جائیں گے۔ فیصل محمود نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم لیڈر وہ ہوتا ھے جو اپنی جان کی پروا کئے بغیر انسانیت کو بچاتے ایسا نظریہ دےجو قوم کو یکجا کر دے جو مشن انہوں نے 3 مارچ 2016 کو شروع کیا اور اس کی روشنی دن بدن پھیل رھی ہھے اور ایک وقت آے گا جب پورا پاکستان سبز ہلالی پرچم لے کر پاک سرزمین کے گن گاتے ہوئے الیکشن میں ڈولفن پر مہر لگائے گا۔
تازہ ترین