• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر‘روسی وزیرتجارت کی ملاقاتیں

راولپنڈی (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی فیڈریشن کے وزیر برائے تجارت و صنعت ڈینس منتروف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔دونوں شخصیات نے خطے میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی کے لئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا ۔دریں اثناء جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین