• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کیخلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے، راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر و رکن سنٹرل کمیٹی راشد محمود خان نے کہا ہے کہ مشتعل عوام کی طرف سے سوات میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی دھرنے شانگلہ میں صوبائی وزیر کے گھیرائو پشاور میں عمران نیازی کے کزن نوشیروان برکی پر ڈاکٹروں کے حملے اور پنجاب میں مشتعل وکلا کی طرف سے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات پر حملہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کو مہنگائی کے ستائے عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لئے قوم سے معافی مانگ کر خودہی اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئےورنہ عوام کی طرف سے دما دم مست قلندر ہو گا اور عوام حکمرانوں کو گریبان سے پکڑ کر ایوان سے باہر پھینک دیں گے جبکہ حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لئے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ انہوں بابوزئی ہائوس گڑھی محمد بہرام خان بابوزئی پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مہنگائی بے روزگاری اور عوام دشمن حکمرانوں سے نجات کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ نئے سال میں عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔
تازہ ترین