• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل سروسز پروگرام ، تمام منصوبوں کی مانیٹر جاری ہے، عطا الرحمان

پشاور (سٹاف رپورٹر) پراجیکٹ ڈائریکٹر میونسپل سروسز پروگرام انجینئر عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز پروگرام کے تمام منصوبوں کو مانیٹر کا جارہا ہے، کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، پشاور کو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کئی میگا منصوبوں پر کام شروع ہے ، تمام منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا ، ناقص میٹریل استعمال کر نے پر کنٹریکٹ منسوخ کئے جائیں گے اس لیے تمام کنسلٹنٹ کام کے معیار پر خصوصی توجہ دیں اور تمام منصوبوں کےبروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ کام کے معیار اور مدت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ وہ اپنے دفتر میں میونسپل سروسز پروگرام کے اسپیشلسٹ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہاکہ ایم ایس پی پشاور کو صاف ستھرا اور جدید شہر بنانے کےلئےتمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے پشاور میں بوسید ہ پائپوں کی تبدیلی اورنکاسی آب کے بڑے منصوبے تکمیل کے مراحل میںہیں اس ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پشاور کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہوںگی بلکہ پشاور کی خوبصورتی میںبھی اضافہ ہوگا اورعوام کا نکاسی آب کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوگا ۔
تازہ ترین