• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی کی تصاویر وائرل


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔


انعم مرزا نے گزشتہ رات ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ نسٹاگرام پر شیئر کیں، انعم مرزا نے بھارتی سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے شادی کی ہے ۔


تصویر شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا کہ ’ مسٹر اینڈ مسز ‘ ۔

دوسری جانب نئے نویلے دولہے نے بھی اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری اور تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کے ’ آخر کار اپنی زندگی کے پیار سے شادی کرلی ‘ ۔


اپنے مداحوں کو ان خوشی کے لمحوں میں شریک کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بھی انسٹا پر اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی.

View this post on Instagram

My babies ️ @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


 جس میں انہوں  نے اپنے بیٹے اذہان کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے، ثانیہ مرزا نے کیپشن میں لکھا کہ ’ میرے بچے‘۔

تازہ ترین