• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا میں 4 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے

خیبر پختون خوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کی محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے تصدیق کر دی ہے۔

محکمۂ صحت کے پی کے کے مطابق لکی مروت میں1 بچے اور 2 بچیوں جبکہ ٹانک میں 1 بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے صوبے میں 16 دسمبر سے 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پولیو کے مزید 7 کیسز سامنے آگئے

اس 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین