• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

انسداد پولیو کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےانسداد پولیو پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو پولیو جیسے مرض سے پاک کریں گے ۔

معاون خصوصی برائے صحت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو معذوری سے بچانے کےل یے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کی اور کہا کہ صحت کے حوالے سے آرڈیننس کے تحت اصلاحات لائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر ارشد تقی کو مشاورت کے بعد پی ایم سی کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ وفاقی سیکریٹری کو پی ایم سی کے سیکریٹری کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔

معاون خصوصی برائے صحت نے یہ بھی کہاکہ پی ایم سی میں بھرتیوں کے لیے اگلے ہفتے اشتہارات دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ معاملات کے حل کےلیے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، ملازمین کے معاملات دیکھنے کے لیے ڈاکٹر ارشد تقی متعلقہ کمیٹی کی رہنمائی کریں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ درجہ چہارم تک کے ملازمین کو پی ایم سی میں ترجیحی بنیادوں پر روزگار دیں گے۔

تازہ ترین