• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں 27 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

ملائیشیا میں 27 برس بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، کیس کی تشخیص جزیرہ بورنیو میں 3 ماہ کی بچی میں ہوئی ہے۔

ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق مشرقی ریاست صباح میں بچی کو بخار اور اعصابی کمزوری کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد بچی میں 6 دسمبر کو پولیو کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کو 2000ء میں پولیو سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا، جبکہ ملک میں پولیو کا آخری کیس 1992 میں سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین