اسٹیٹ بینک کی جانب سے صنعتکاروں کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بینکوں کواشیا ساز اداروں کے لیے ایل سی پر درآمدات کے لیے 50 فیصد تک پیشگی ادائیگی کر نے کی اجازت دے دی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی2018 ء میں کم زرمبادلہ ذخائر کے سبب یہ سہولت واپس لی گئی تھی ،ایکسچینج ریٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کے بعد فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بہتری ہوئی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اقدام اسٹیٹ بینک کی کوششوں کا مظہر ہے جوزرِ مبادلہ اور اقتصادی منظرنامے میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صنعتکاروں کی اہم تجویز مانتے ہوئے یہ فیصلہ سابقہ پابندیاں ہٹانے کے لیے اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔