پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شہید بےبظیر کا نام مٹانےکی کوشش کی جاتی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام سے شہید بےنظیرکا نام ہٹایا گیا، بےنظیر کا نام سازشی لوگ مٹانے اور ہٹانے کی کوشش کر رہےہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کےاوچھے ہتکھنڈوں سے لوگ انہیں بھول جائیں گے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار بےنظیر بھٹو سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی سےخطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارےخاندان میں جب کسی کا انتقال ہوتا تو میری والدہ اس کی بائیوگرافی لکھتی تھیں، انکا کہنا تھا کہ شہید محترمہ کی شہادت ہوئی تو لوگوں نےتوقع کی میں ان پر کتاب لکھوں، لیکن مجھ میں آج تک اتنا حوصلہ پیدا نہیں ہوسکا کہ اپنی والدہ پر کتاب لکھ سکوں۔
بلاول بھٹونے کہا کہ شہید بی بی کی کہانی کو کوئی نہیں رکوا سکتا، شہید بی بی کی کہانی کو روکنے یا توڑنے مروڑنےکی کوشش کی گئی، بےنظیر بھٹو نےثابت کیا کہ خواتین مردوں سے بہتر کام کرسکتی ہیں، بےنظیر بھٹو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے بہت اچھی خبر یہ ہے کہ میرے والد کی ضمانت ہوئی ہے، آج یہ کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈر نہیں بن سکتے، جبکہ ہم نے یہ سیکھا ہے کہ اصولوں اور نظریے پر ڈٹے رہو، یوٹرن نہیں لو، سازش کے تحت جمہوریت پسند قیادت کی کردار کشی کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ دکھائیں، کرپٹ بھاگ جاتےہیں، کرپٹ یوٹرن لیتےہیں، جو اصولوں پرکھڑے ہوتےہیں وہ خون دیتےہیں، ہماری قیادت نہ کل کرپٹ تھی نہ آج، ہمیں سیاست اور معیشت میں خواتین کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔