• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی سوشل میڈیا سیل بند، ٹاسک پی ٹی آئی رضاکاروں کے سپرد کیے جانے کا امکان

حکومتی سوشل میڈیا سیل بند، ٹاسک پی ٹی آئی رضاکاروں کے سپرد کیے جانے کا امکان


وفاقی حکومت نے اپنا سرکاری سوشل میڈیا سیل 6 ماہ بعد ہی بند کردیا، جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیل کا ٹاسک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رضاکاروں کو دے دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں قائم سوشل میڈیا سیل کو فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا کے درجنوں ملازمین بغیر کسی نوٹس کے فارغ کر دیے گئے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری سوشل میڈیا سیل کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں تھیں۔ 

سرکاری سوشل میڈیا سیل جعلی خبروں کی روک تھام اور مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سیل کا ٹاسک پی ٹی آئی کے رضاکاروں کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین