آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار30؍جمادی الاوّل 1441ھ 26؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فیصل آباد: بیٹی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنے والا سوتیلا باپ گرفتار

فیصل آباد: بیٹی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنے والا سوتیلا باپ گرفتار


فیصل آباد میں بیٹی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنے والے سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ایک ماہ قبل 6 بچوں کی والدہ سے شادی کی تھی۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ خاتون سے شادی سے 9 ماہ پہلے اس کے 4 سالہ بیٹے کو بھی قتل کر کے لاش شیخوپورہ نہر میں پھینک چکا ہے۔

ڈی ایس پی سرگودھا روڑ رانا عطا کے مطابق ملزم زین شاہ نے چند روز قبل اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی نور فاطمہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے شک پر ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش کی تو ملزم نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے ایک ماہ قبل 6 بچوں کی والدہ سے شادی کی تھی۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ خاتون سے شادی سے 9 ماہ قبل اس کے 4 سالہ بیٹے عماد حسین کو بھی قتل کر کے لاش شیخوپورہ نہر میں پھینک چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید