• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین اپنی صلاحیتوں سے دنیامیں نام روشن کررہی ہیں، جاوید ملک

پاکستان خواتین اپنی صلاحیتوں سے دنیامیں نام روشن کررہی ہیں ، جاوید ملک


دبئی ڈپلومیٹک بزنس کلب کے صدر اور سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنے کام اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

اس بات کا اظہار دبئی اتحاد آڈیٹوریم میں منعقد ایک پروقار تقریب میں پاکستانی ڈاکٹر سارہ سعید کو بین الاقوامی رولکس انٹرپرائز ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں عرب، یورپی اور پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔

جاوید ملک کا مزید کہنا تھا کہ رولیکس فاؤنڈیشن سوئٹزرلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا یہ بین الاقوامی ایوارڈ نہ صرف ڈاکٹر سارہ سعید کے لیے بلکہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔

تازہ ترین