شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ایف بی آر سے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے 115بڑے ایسے زمیندارو ں کی فہرست حاصل کرلی ہے جنہوں نے مالی سال 2014-15کے دوران اپنے ٹیکس کی ریٹرنز جمع کرواتے ہوئے اپنی آمدن میں زرعی انکم بھی ظاہر کی تھی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ان زمینداروں میں سابق وفاقی وزیر حاجی نعیم حسین چٹھہ ، سابق صدربار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اکبر ورک، سابق نائب تحصیل ناظم چوہدری خالد نذیر ورک سمیت متعدد سیاستدان اور ارکان پنجاب اسمبلی بھی شامل ہیں ، بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر فوری طور پر ان زمینداروں کو زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے نوٹس جاری کرے ، دریں اثناء سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اکبر ورک نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ انہو ں نے اس سلسلہ میں عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کیا ہے جس کے خلاف محکمہ بورڈ آف ریونیو نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ادھر سابق وفاقی وزیر چوہدری نعیم حسین کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے ک اگر حاجی نعیم حسین چٹھہ کی زرعی انکم پرٹیکس بنتا ہے تو وہ ضرور ادا کریں گے۔