• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء عدم تشددو برداشت کے فروغ کیلئے آگاہی دیں‘ آر پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) امن و امان کے قیام اور معاشرے میں مساوات کیلئے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ علماء جمعہ کے خطبات میں عدم تشدد اور عدم برداشت کو فروغ دینے کیلئے آگاہی فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل تاجک نے ڈویژنل امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ اقبال رضوی، مولانا قاضی ظہور، سید اظہار شاہ بخاری، قاضی عبدالرشید، مولانا سیف اللہ سیفی، اسد عتیق الرحمان، شوکت عباس جعفری، سید زاہد عباس کاظمی، عارف حسین واحدی، پیر سعادت علی شاہ، مولانا محمود الحسن، حافظ ابوبکر صدیق اور دیگر نے کہا کہ مساجد اور مدارس معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ آرپی او نے بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مساجد میں پولیس افسران کے آگاہی پیغام کو احسن اقدام قرار دیا۔ ادہر آر پی او نے افسران و ملازمین کی ذاتی شنوائی کیلئے جمعرات کو ہفتہ واری اجلاس اور روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور عوام کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
تازہ ترین