• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاو ڈاکٹروں کا تصادم ،مسلم لیگ کیخلاف سازش ہے،وکلاء رہنما

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وکلا رہنمائوں نے لاہور میں ڈاکٹروں اور وکلا میں تصادم اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پٹائی کو حکمرانوں کی منظم سازش قرار دے دیا گیا۔ مسلم لیگ لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد عالم زیب خان ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ، مسلم لیگ کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری اسرار اللہ خان ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ لائرز فورم نوشہرہ کے رہنما شہزاد امین ایڈوکیٹ نے لاہور میں ڈاکٹروں اور وکلا کے تصادم اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پٹائی کو حکومت کی منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس بی آر ٹی بلین ٹریز اور مالم جبہ سکینڈل میں اربوں روپے کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جانے کی وجہ سے حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونا ضروری ہو گیاہے جبکہ حکمرانوں کی طرف سے عوام کی توجہ مہنگائی بے روزگاری کی معاشی بحران سے ہٹانے اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ مسلم لیگ پر ڈالنے کے لئے منظم سازش کے تحت لاہور میں ڈاکٹروں پر حملہ جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن کو قربانی کا بکرا بنانے کے لئے ہسپتال بھیجا گیا جہاں صوبائی وزیر کی اشتعال انگیزی سے ان کی پٹائی ہوئی۔
تازہ ترین