سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )نہم جماعت کے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ گورنمنٹ سکول چونڈہ میں بورڈ کے سالانہ امتخانات میں نقل کرنے والے طالب علم شعیب رضا کے خلاف سپرنٹنڈ نٹ اعجاز احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے اس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔