• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی سیٹھی ’ٹائمز اسکوائر ‘ پر چھانے کو تیار

 سال 2019 کے آخری مہینے  کی 15 سے 21 تاریخ تک پاکستانی آرٹسٹ علی سیٹھی کو ٹائمز اسکوائر پر بار بار دکھایا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی سیٹھی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹائمز اسکوائر پر چھانے کے لیے تیار ہیں۔

علی سیٹھی ’ٹائمز اسکوائر ‘ پر چھانے کو تیار
ٹائمز اسکوائر کی ڈیجیٹل اسکرینز پر پیش کی جانے والی ویڈیو میں علی سیٹھی بھی نظر آئیں گے

علی سیٹھی عالمی فنکاروں کے اشتراک سے بنائی جانے والی ویڈیو میں موجود ہیں ۔ویڈیو میں چین کے پلٹزر پرائز حاصل کرنے والے کمپوزر، ڈو یون کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو، ٹائمز اسکوائر کی بڑی بڑی اسکرینز پر ہر روز دو بار دکھائی جائے گی اور 16 دسمبر کو اسے سولہ بار دکھایا جائے گا۔


گلوکار علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے، میں ہمیشہ ہی سے موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ موسیقی دلوں اور ذہنوں کو جیتنے کا ہنر جانتی ہے اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ نیو یارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز اسکوائر کی بڑی بڑی ڈیجیٹل اسکرینز پر معروف کمپنیاں بھاری رقوم کے بدلے اپنے اشتہارات چلانے کی دوڑ میں لگی رہتی ہیں۔ یہ اشتہارات رات کے وقت وہاں کی رنگارنگی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین