آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد


وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

عمران خان نےجسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاک کینیڈا تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری تناؤ کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلے کا جامع اور پرامن حل ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید