• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مسیحی سول سوسائٹی کی جانب سے جبری مذہب تبدیلی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیدت جوائنٹ کرسچن ایکشن کمیٹی کے ممبر نوئیل اعجاز نے کی،سرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر 13،14 سال کی نابالغ لڑکیوں کو شادی کا جہانسہ دے کر ان کا مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے 14سالہ ہمایونس کا مذہب تبدیل کرواکر اس سے شادی کرلی ہے پولیس اب تک انہیں ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے،انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ جبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین