• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوکھراپار،سرکاری اسپتال سے 4روز قبل اغوا نومولود بازیاب نہ کی جاسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس کھوکھراپار کے سرکاری اسپتال سے4روز قبل اغوا کی جانے والی نومولود بچی کو تاحال بازیاب نہ کرا سکی، اسپتال کے بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں جبکہ ملزمہ کے موبائل فون کا فرا نزک کیا جا رہا ہے،تفصیلات کے مطابق 9دسمبرکو حنا نامی خاتون کے ہاں بیٹی کی ولاوت ہوئی، اسی روز دوپہر کو نقاب پوش خاتون نے نومولود بچی کو اغوا کر لیا، ملزمہ اپنا پرس موقع پر ہی چھوڑ گئی ،پولیس کے مطابق ملزمہ کے پرس سے ملنے والے موبائل فون کا فرانزک کرایا جا رہا ہے،بچی کی والدہ کو کرائم ریکارڈ آفس اور سی پی ایل سی کے دفتر لے جا کر بچوں کے اغواء میں ملوث مفرور اور گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی دکھائی گئیں ، لیکن بچی کی والدہ کسی بھی ملزم کو پہچان نہیں سکی۔
تازہ ترین