• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پاور اسٹیشن کےکولنگ ٹاورز چند لمحوں میں ختم


لندن ( جنگ نیوز) برطانیہ میں آئرن برج پاور اسٹیشن کے 4 کولنگ ٹاورز کنٹرولڈ دھماکوں کے ذریعے چند لمحات میں صفحۂ ہستی سے مٹا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاور اسٹیشن کے چار کولنگ ٹاورز چار لمحوں میں زمین بوس کر دیئے گئے۔ ان ٹاورز کے گرائے جانے کا منظر دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ عوام نے اس نظارے کو بیمثال قرار دیا ۔ کولنگ ٹاورز کو کنٹرولڈ دھماکوں کے ذریعے زمیں بوس کیا گیا یہ ٹاورز 400 فٹ بلند تھے۔ بی بی سی نیرز کے مطابق کنٹرولڈ دھماکوں کے نتیجے میں ٹاورز کی جگہ چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اڑاتے دکھائی دیئے اور ٹاورز کی جگہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ۔ واضح رہے کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر تبدیل کیے جا رہے ہیں۔46 سال سے برطانیہ کو توانائی فراہم کرنے والے ان ٹاور کو گرانے کے لیے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا۔ آئرن برج کا یہ پاور اسٹیشن 1963 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پاور اسٹیشن تھا۔ اس سے ساڑھے 7 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔ اس پاور سٹیشن نے 2015 میں بجلی کی پیداوار بند کر دی تھی۔ ان ٹاورز کی جگہ ایک ہزار گھر ایک سکول، دکانیں اور دیگر تعمیرات کی جائیں گی ۔2012 میں یہ پاور اسٹیشن کوئلے سے بائیو پر منتقل کیا گیا تھا تاہم یورپی یونین کے آلودگی سے متعلق قوانین کا تقاضا تھا کہ یہ پلانٹ بجلی کی ایک خاص مقدار کی پیداوار تک پہنچنے کے بعد بند کر دیا جائے۔

تازہ ترین