• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11سال بعد فیصلہ،ن لیگی ایم پی اے کی ڈگری جعلی قرار

بہاولنگر ( آن لائن ) ( ن ) لیگی ایم پی اے کی بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی 239 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالرئوف کی بی اے کی ڈگری کا 11 سال بعد فیصلہ ہوگیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ نے ایم پی اے رانا عبدالرئوف کی ڈگری کو منسوخ کر دیا۔ ایم پی اے رانا عبدالرئوف کی ڈگری کیخلاف 2008 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنیوالے سابق ایم پی اے رائو اعجاز علی خان کے بیٹے رائو آصف اعجاز نے یونیورسٹی کو درخواست دی تھی، تقریباً 11 سال بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری کی جعلسازی کو تسلیم کر کے اسے منسوخ کر دیا۔
تازہ ترین