• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام ہوگئی‘ثمینہ سعید

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق رکن اسمبلی بلوچستان ثمینہ سعید، صوبائی ناظمہ روبینہ علی، اقلیتی رہنما لبنیٰ فرانسس اسحاق و دیگر نے اسلام آبادمیں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کے خطاب کے دوران ایک لسانی تنظیم کے طلبہ نے امن وامان خراب کیا جس کے باعث درجنوں طلبہ زخمی اور ایک جاں بحق ہوا۔ حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی کیونکہ اس سے قبل لاہور میں پنجاب کارڈیالوجی واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار گرفتار کرے۔
تازہ ترین