کوئٹہ ( پ ر ) سابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ایک بیان میں نیشنل بنک آف پاکستان سبّی ریجنل آفس کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ بینک کے اعلیٰ حکام بغیر کسی سوچ سمجھ کے بلوچستان کے گرین بیلٹ کو اس سہولت سے محروم کر دیا، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ ریجنل آفس کو مزید وسعت دیتے جس سے صوبہ کی معیشت میں بہتری کیساتھ مقامی لوگوں کو روزگار ملتا اور بلوچستان ترقی کی طرف گامزن ہوتا، بینک حکام بلوچستان کے حالات و جغرافیہ کو مدنظر رکھ کر بلوچستان میں ایک الگ ریجن کا قیام لائیں تا کہ نصیر آباد اور سبّی ڈویژن کوہلو وغیرہ کے لوگ کوئٹہ کے بجائے نزدیک ترین علاقہ سبی میں بینک سےمتعلق مسائل حل کرسکیں۔