• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمد جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمد جاری ہے، اس سلسلے میں شہر کی مختلف مساجد میں ٹریفک آگاہی لیکچرز دیئے جا رہے ہیں، ایجوکیشن یونٹ نے جامعہ مسجد قرآن اکیڈ می میں نمازیوں کو روڈ سیفٹی اصول و ضوابط بارے آگاہی لیکچر دیا، انسپکٹرشاہد جاوید مئیو نے نمازیوں سے کہا کہ اسلام ہمیں حقوق العباد کی پاسداری کا درس دیتا ہے،سفر کرتے ہوئے صبر، برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہئے۔
تازہ ترین