• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ISPR  نے معذور نوجوان افضل خان سے ملاقات کی  


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے داسو، کوہستان سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان افضل خان سے ملاقات کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آ صف غفور نے ملاقات کے دوران لی گئں تصویریں شیئر کیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نوجوان کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ داسو ، کوہستان سےتعلق رکھنے والی پر اعتماد ، پُر عزم اور متاثر کن شخصیت افضل خان سے ملاقات کر کے انہیں دلی خوشی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے افضل خان کی جانب سے دی جانے والی محبت و احترام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے افضل خان نے لکھا کہ آصف غفور نے انہیں اتنی عزت دی کہ بیان کرنے کے لیے اُن کے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں۔

افضل خان نے روان ماہ کے آغاز میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے افضل خان کو اپنے آفس مدعو کیا اور ملاقات کی خواہش پوری کی۔

ملاقات کے بعد افضل خان نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے اور کوہستان کے لیے  یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ آج ہمارے علاقے سے پہلی مرتبہ مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیےبلایا۔

انہوں نےڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی حوصلہ افزائی پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل بھی میجر آصف غفور نے افضل خان کے ٹوئٹ پر متعدد بار جواب دیا ہے۔

تازہ ترین