• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے والد نے کبھی میری اسکرپٹ پر اعتماد نہیں کیا، سلمان خان

بھارتی چُل بُل پانڈے سلمان خان کا کہنا ہے کہ اُن کے والد سلیم خان نے کبھی اُن کی اسکرپٹ پر اعتماد نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’دبنگ 3‘ کی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز بھارت کے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں سلمان خان نے اِس بات کا انکشاف کیا کہ اُن کے والد بھارتی فلم پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے کبھی سلمان خان کی اسکرپٹ پر اعتماد نہیں کیا ہے۔

گفتگو کے دوران پروگرام کے میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی فلم کی اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے اپنے والد سلیم خان صاحب کو  دِکھاتے ہیں؟

میزبان کے اِس سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ میں کبھی بھی اُن کو اپنی فلم کی پوری اسکرپٹ نہیں دِکھاتا  کیونکہ اُن کو میری اسکرپٹ پر یقین نہیں ہوتااور وہ کہتے ہیں کہ یہ فلم تو فلاپ  ہوجائے گی۔

سلمان خان نے اپنی نئے آنے والی فلم ’دبنگ 3‘ کی اسکرپٹ کے حوالے سے بتایا کہ اُنہوں نے اِس فلم کی اسکرپٹ اپنے والد صاحب کو سُنائی تھی لیکن صرف آدھی اسکرپٹ ہی بیان کی تھی اور اُن کے والد کو آدھی اسکرپٹ سُن کر ہی  کہانی پسند آگئی تھی۔

سلمان خان کی فلم ’دبنگ 3 کا‘ ٹریلر


واضح رہے کہ سلمان خان Salman Khan کی فلم ’دبنگ 3‘ رواں ماہ 20 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین