• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ: امپائر علیم ڈار زخمی ہوگئے


پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پرتھ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران امپائر علیم ڈار ٹم ساوتھی کا تھرو لگنے سے زخمی ہوئے۔

ٹم ساوتھی کے تھرو سے بچنے کی کوششوں میں علیم ڈار مچل سینٹنر سے بھی ٹکراگئے۔

علیم ڈار کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ میچ میں دوبارہ امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار نے اس ٹیسٹ میں ایک ریکارڈ اپنے نام کیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 129 میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اسٹیوبکنر کا تھا، جنہوں نے 128 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی تھی، جو علیم ڈار کے بھی فیورٹ امپائر رہے ہیں۔

تازہ ترین