سکھر(بیورو رپورٹ )ملک میں موجودہ دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد سکھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، شہباز رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر ریلوے اسٹیشنوں پر کراچی سے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب جانے اور آنے والی مسافر ٹرینوں میں اچانک چیکنگ کی،ہوٹلوں،مسافر خانوں، گیسٹ ہاؤس اور ایسے تمام مقامات جہاں باہر کے لوگ آکر ٹہرتے ہوں ان کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی، اچانک چیکنگ کا عمل بھی شروع کیا گیاہے،ضلع بھر میں پولیس اور رینجرز کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر مکمل طور پر الرٹ ہیں، ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردوں، سماج دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔