• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019،متعدد شوبز شخصیات داغ مفارقت دے کر سب کو اداس کرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2019میں جہاں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بہت سی خوشیاں ملیں وہیں بہت سے لوگ ہمیشہ کے لئے داغ مفارقت دے کر سب کو اداس کرگئے جن میں اداکارہ صفیہ خیری،گلاب چانڈیو،روحی بانو،خاور بٹ،ڈائریکٹرثاقب صدیقی،مردان سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ گلالئی کو قتل کردیا گیا۔گلوکارہ شہنازبیگم بنگلہ دیش میں انتقال کرگئیں،سرکاری ٹی وی لاہور کے پروڈیوسر افتخار مجاز بھی دنیا چھوڑ گئے۔اسی سال ہم سے جدا ہونے والے دیگر افراد میں ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر عاطف حسین،ڈاکٹر جمیل جالبی،موسیقار نیازاحمد،نغمہ نگار نثار ناسک ، اداکارہ ذہین طاہرہ،اداکار ہمایوں گیلانی،حمایت علی شاعر،تنویر کاظمی،شاعرعارف شفیق اور اداکار عابد علی شامل ہیں۔

تازہ ترین