• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکار ڈینی آئیلو86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ کے86 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینی آئیلو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے پاپا ڈون پریچ کے لئے 1986 کی ویڈیو میں میڈونا کے والد کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا ۔فلم ساز کیون اسمتھ نے ڈینی آئیلو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گاڈ فادر پارٹ II میں ، آئیلو کا چھوٹا سا کردار تھا لیکن انہوں نے مشہور مکالمے اداکرکے اس کردار کولازوال بنادیا۔اداکار میتھیو موڈین نے ان کی محبت ، حکمت ، قابلیت کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ڈینی آئیلونے فلم ڈو دی رائٹ تھینگ اور دی گارڈ فادر پارٹ 2 میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین