• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں دو خواتین چھریوں کےوار سے زخمی

لندن ( جنگ نیوز) گریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ وگن ایریا میں دو خواتین کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا ۔ مقامی وقت 10: 30 پر ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیاجہاں ایتھرٹن روڈ سے دو خواتین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خواتین کے زخموں کی شدت کا فی الوقت معلوم م نہیں ہو سکا۔ پولیس واقعے کی انویسٹی گیشن کر رہی ہے اور عینی شاہدین سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے موٹرسٹس کو متاثرہ ایریا میں جانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے کیونکہ فرانزک ایگزامینیشن کیلئے سڑک بند کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین