• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرڈیل اداکارہ شیلا مرسیئرکا 100 سال کی عمرمیں انتقال

لندن ( جنگ نیوز) ایمرڈیل اداکارہ شیلا مرسیئر کی عمر 100 سال میں انتقال کر گیئں ۔ شیلا ایمرڈیل فارم کی پہلی قسط کا حصہ تھیں ۔ آئی ٹی وی نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ ہل میں پیدا ہوئی تھیں ۔ ایمرڈیل میں کم ٹیٹ کا کردار ادا کرنے والی کلیئر کنگ نے مرسیئر کو سوپ کا دھڑکتا دل قرار دیا ۔ اور کہا کہ ان کی اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے انڈسٹری پر اپنے فن کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔ آئی ٹی وی کے ترجمان نے کہا کہ ایمرڈیل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اداکار کی موت کا سن کر ہمیں انہائی دکھ ہوا ہے۔ ایمرڈیل اداکار مارک چارنوک نے بھی مرسیئر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہیں ان کے لازوال کردار کی وجہ سے سوپ ہسٹری میں یا رکھا جائے گا۔
تازہ ترین