• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جامعہ کراچی کے انتخابات میں جیت سے پی ایس پی کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ان انتخابات میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت کئی جماعتوں نے جیت کیلئے اپنا پورا زور لگایا لیکن جامعہ کے تمام زبانیں بولنے والے اور مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پاک سر زمین پارٹی کو اپنا انتخاب ٹھہرایا، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا نظریہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ بلا تفریق ہماری جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں پی ایس پی کے حمایت یافتہ ملازمین اتحاد گروپ کے نو منتخب اراکین سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات میں کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کی لیبر یونین سے بلا تفریق ہر شخص کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہیے، جامعہ کے تمام 2200 ملازمین کے اعتماد کے شکر گزار ہیں اور انکے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کریں گے۔
تازہ ترین