• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہوائی فائرنگ کرنیوالی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی

ہوائی فائرنگ کرنیوالی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی 


پشاور(نیوز رپورٹر) حیات آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی، سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تاتارا پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرکے خاتون کی تلاش شروع کی اور شہریوں کی مدد سے خاتون (ص) کی شناخت کرلی گئی، پولیس کے مطابق خاتون نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں فائرنگ کی تھی جس کیخلاف تاتارا پولیس میں اس کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت میں درخواست دی، عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

تازہ ترین