• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا نے پہلی اننگ ڈیکلیئر کردی



پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ عابد علی کی ریکارڈ ساز سنچری کے بعد ڈرا ہوگیا۔

بارش اور خراب روشی سے متاثرہ پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے  2 وکٹ کے نقصان پر 70اوورز میں 252 رنز بنائے، جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔

قومی ٹیم کو اننگ کے آغاز میں 3 رنز کے مجموعے پر شان مسعود کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے، وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود کے پویلین لوٹ جانے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عابد علی کا ساتھ دینے کے لیے کپتان اظہر علی وکٹ پر آئے اور 90 کے مجمعے پر 36 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اظہر علی کے آؤٹ ہوجانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے اور برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 118 بالز پر سنچری اسکور کی۔

وکٹ کے دوسری جانب اوپنر عابد علی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیاں راولپنڈی ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کے کھیل کا آغاز 2 دن کی بارش کے وقفے کے بعد ہوا۔

دس سال بعد پاکستان میں کھیلا جانے والا پنڈی ٹیسٹ پی سی بی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دنیا کو اپنی جانب متوجہ نہ کرسکا۔

پنڈی ٹیسٹ میں ابتدائی 4 روز کمی روشی اور بارش کے سبب ایک دن کا کھیل بھی پورے طور پر مکمل نہیں ہوسکا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی 68 اوور کرائے گئے جس کے بعد کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔

دوسرے دن بادلوں کی آنکھ مچولی کے سبب ایک سیشن کا بھی کھیل پورا نہیں ہوسکا اور پورے دن میں 18 اعشاریہ 2 اوور کرائے گئے۔

جبکہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر ہوا۔

سری لنکن ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کھیل کے پہلے سیشن میں ہی سری لنکا نے ڈی سلوا کی سینچری مکمل ہوجانے کے بعد اپنی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

تازہ ترین