• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پولیس یونیفارم میں کیمرے نصب ہونگے

دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو کیمرے ابتدائی طور پر ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے ہوں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 2 ہفتوں تک 20 کیمرے حاصل کر لیے جائیں گے، جن کی فی کس قیمت تقریبا 100 ڈالر ہو گی۔

کیمروں کو سیف سٹی پروجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ان کیمروں سے ناکوں پر پولیس اورشہریوں کے درمیان گفتگو ریکارڈ کا حصہ بنے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، اگلے مرحلے میں جدید کیمرے تھانوں میں موجود عملے کے یونیفارم کا بھی حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین