• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابالغ سیاستدان نے آج بھٹو کا نظریہ پیش کیا، فردوس اعوان

نابالغ سیاستدان نے آج بھٹو کا نظریہ پیش کیا، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نابالغ سیاستدان نے کوئٹہ میں بھٹو کا نظریہ پیش کیا۔

حافظ آباد میں تقریب سے خطاب میں فردوس  عاشق اعوان نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نظریہ زندہ ہوتا تو دولت کے پجاری اور عوام کو گدھ کی طرح نوچنے والے اس طرح بے چین نظر نہ آتے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آپ نے کرپشن سے رشتہ نہیں توڑا، کرپشن سے رشتہ توڑ کر عوام سے رشتہ جوڑ لیں،اگر آپ عوام سے رشتہ جوڑ لیتے تو سندھ کے چند اضلاع تک محدود نہ ہوتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کے نظریے کے پرچار کی وجہ سے پیپلز پارٹی آج دفن ہوگئی، آپ دو دہائیوں سے اقتدار میں ہیں، کراچی کو دیکھ لیں موئن جو دڑو کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔

فردوس اعوان نے کہا کہ کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرنے کا اعزاز آپ کے دور حکومت کو حاصل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خاندان بیماری کے نام پر ضمانت لے کر باہر گيا، ایک بیمار گیا دوسرا سہولت کار گیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا دنیا میں کہیں سنا کہ بیمار کے لیے سہولت کار بھی جائے گا؟ سہولت کار کا اپنا چیمبر خالی ہے۔

تازہ ترین