• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور وکیلوں کے حملے میں جاں بحق محنت کش کے لواحقین غم سے نڈھال

لاہور وکیلوں کے حملے میں جاں بحق محنت کش کے لواحقین غم سے نڈھال


لاہور میں پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر وکلا گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک غریب محنت کش محمد بوٹا بھی تھا۔

بوٹا اپنے گھرکا واحد کفیل تھا، تاہم اب اس کے 9 بچے اور بیوہ شدت غم سے نڈھال ہیں اور ان کے آنسو ہیں کہ تھم نہیں پا رہے۔

غریب بوٹا کے بچے کہتے ہیں کہ اگر وکلاء اسپتال پر حملہ نہ کرتے تو آج وہ یتیم نہ ہوتے۔

پی سی آئی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے محمد بوٹا کی بیوہ کی آنسوں کی جھڑی رک نہیں پا رہی۔

بوٹا کی بیوی منظوراں بی بی کا کہنا ہے کہ وکلا کی ہنگامہ آرائی نے مریضوں پر ظلم اور بے حسی کا جو پہاڑ توڑا اس نے انہیں تنہا کردیا۔

منظوراں بی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹروں اور وکیلوں کا جھگڑا تھا تو مریضوں سے بدلہ کیوں لیا گیا۔

اپنے باپ کی محبت میں بے قرار مریم زارو قطار روتے سراپا سوال ہے کہ انکا کیا قصور تھا اور انہیں کس چیز کی سزا دی گئی جبکہ محمد بوٹا کے بیٹے نے بتایا کہ پی آئی سی میں والد کا علاج جاری تھا وکلا نے اس میں روکاٹ ڈالی جو ہمارے باپ کی جان لے گیا۔

محمد بوٹا کے اہل خانہ نے ارباب اختیار سے ہنگامہ آرائی کے مرتکب افراد کے لیے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی کا ہنستا بستا گھر اس طرح اجڑنے سے محفوظ رہے۔

تازہ ترین