• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں فنی خرابی پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل سب میرین کیبل( اے اے ای 1 )میں فنی خرابی کی وجہ سے اتوار کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار رہی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق کیبل میں فنی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی اور صارفین کو اس سروس میں مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسسز کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کو پیش آنیوالی مشکلات پر معذرت کی ہے اورسروسز کو مکمل طور پر بحال ہونے کے ساتھ ہی صارفین کو مطلع کرینگے۔
تازہ ترین