• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متفقہ قومی بیانیہ انتہا پسندی سے بچانے کیلئے اہمیت کا حامل ہے‘ ڈاکٹر ضیاء الحق

فیصل آباد (جنگ نیوز) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہونا ہماری خوش بختی ہے، دانشور نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کا اہتمام کریں اور پاک وطن امن و استحکام کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ وہ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد میںدو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان وطن عزیز کو جنونی انتہا پسندی‘ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے نجات دلانے کیلئے انتہائی کا حامل ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس، رستم خان اور ڈاکٹر ریاض محمود نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین