• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں ہمارے مہمان ہیں، اپوزیشن لیڈر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج پنجاب اسمبلی میں ہمارے مہمان ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں معین ریاض قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں، سہیل فریدی اور دیگر رہنما ارکان پنجاب اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو ہم نے تمام مہمانوں کی لسٹ دے دی ہے، اگر ہمارے کسی بھی مہمان کو روکنے کی کوشش کی گئی یا بدتمیزی ہوئی تو ہمارا رخ مال روڈ کی طرف ہوجائے گا۔

معین ریاض قریشی نے مزید کہا کہ امید ہے پنجاب اسمبلی میں پُرامن طور پر ہی مہمانوں کو ویلکم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، سہیل آفریدی لاہور میں تین روزہ قیام کریں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی براستہ موٹر وے لاہور جارہے ہیں، سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید