• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک کے حادثہ میں دسویں جماعت کے طالب علم کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔تھانہ چونترہ کو اشتیاق احمد نے بتایاکہ میں سکول ٹیچر ہوں میرابیٹا دارین علی بعمر 15سال جو کہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے گذشتہ روز اپنےموٹر سائیکل نمبرآرآئی ایم -6232پر سہال اپنے ماموں کے گھر جارہا تھا جو جب مندوال موڑ کے قریب پہنچا تو سامنے سے کار نمبرایل ای ایف 9755جو کہ تیز رفتاری سے آرہی تھی جسے ڈرائیور اسامہ ظفرچلارہاتھا جس نے گاڑی سے سیدھی ٹکر میرے بیٹے کے موٹر سائیکل کو ماری۔ جس سے اسکی دائیں ٹانگ اور پاؤں ٹوٹ گئے۔
تازہ ترین